the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

امریکہ کی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس چینی حکام سے بات چیت کے لیے چین کا دورہ کر رہی ہیں۔

بحیرہ جنوبی چین کے تنازع سے متعلق ثالثی کی بین الاقوامی عدالت کے 12 جولائی کے فیصلے کے بعد وائٹ ہاؤس کے کسی بھی اعلیٰ عہدیدار کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔

بین الاقوامی عدالت نے فلپائن کی طرف سے دائر کی جانے والی درخواست پر اپنے تاریخی فیصلے میں بحیرہ جنوبی چین کے متنازع علاقے پر چین کی ملکیت کے دعویے کو مسترد کر دیا تھا۔

چین اس فیصلے پر اپنی



ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کر چکا ہے تاہم پیر کو رائس کی بیجنگ میں چین کے اعلیٰ ترین سفارت کار اور اسٹیٹ کونسلر یانگ جئیچی سے ملاقات کے موقع پر میڈیا کے سامنے کہے گئے کلمات میں اس معاملے کا ذکر نہیں کیا گیا۔

سوزن رائس نے کہا کہ عالمی معاملات پر امریکہ اور چین کا نہایت قریبی تعاون ہے اور انہوں نے کہا کہ وہ پر اعتماد ہیں کہ دیگر چیلنجوں سے متعلق بھی وہ "خلوص اور کھلے انداز" سے کام کر سکتے ہیں۔

یانگ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مستحکم ہیں تاہم اختلافات بھی موجود ہیں جن سے نہایت احتیاط سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.